حیدرآباد۔30جون(اعتماد نیوز) تلگو دیشم کے رکن اسمبلی ای دیاکر راؤ نے
تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ
وزیر اعلی بننے کے بعد تلنگانہ کے چیف منسٹر ایک بھی صنعت کو تلنگانہ میں
قائم کرنے میں
کامیاب نہیں ہوئی ایسے میں وہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر
چندرا بابو نائیڈو پر کیسے تنقید کر سکتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کے
سی آر محض تنقیدوں میں وقت گزاری کرتے ہیں۔ اور انکا مرکزی حکومت سے
دوستانہ تعلقات قائم نہ رکھنا بھی افسوسناک ہے۔